مشہور صحافی حامد میر صاحب کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی دو سیتیں ہار کر حکومت کو تقویت دی ہے۔
ٹوئٹر پر اینکر پرسن اقرار الحسن کے ٹویٹ کرنے کے جواب میں حامد میر نے کہا "جی ہاں عمران خان تو آج قومی اسمبلی کے چھ حلقوں سے جیت گئے لیکن دوسری طرف قومی اسمبلی میں شہبازشریف کے دو ووٹ مزید بڑھ گئے تحریک انصاف نے اپنی دو نشستیں ہار کر شہباز شریف کو تقویت دی ہے۔"
تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کے چھ حلقوں پر جو کامیابی ملی اس پر اقرار الحسن نے کہا تھا "آج کے ضمنی انتخابات نے بے شک عمران خان صاحب کی مقبولیت پر ایک بار پھر ثابت کر دکھایا ہے لیکن سیاسی اعتبار سے پی ٹی آئی کو اس بات کا بہت زیادہ فائدہ ہوتا دکھائی نہیں دیتا ہر دفعہ ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی ایک ایک دو دو سیٹیں کم ہوتی جائیں گی اور جنرل الیکشن مزید دور۔"
0 Comments