Aj Ki baat

(السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ

              آج کا کیلینڈر 

17 ربیع الاول       1444ھ

14 اکتوبر             2022ء

29 اسوج            2079ب

 بروز  جمعہ     Frisday

حدیث نبوی

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد پاک کا مفہوم:

چار خصلتیں ایسی ہیں کہ جس شخص میں بھی وہ ہوں گی، وہ منافق ہو گا۔ یا ان چار میں سے اگر ایک خصلت بھی اس میں ہے تو اس میں نفاق کی ایک خصلت ہے۔ یہاں تک کہ وہ اسے چھوڑ دے۔ جب بولے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو پورا نہ کرے، جب معاہدہ کرے تو بے وفائی کرے، اور جب جھگڑے تو بد زبانی پر اُتر آئے۔

صحیح بخاری:2459

سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّه الْعَظِيم

لآ اِلَهَ اِلّا اللّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوُل اللّهِ

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ

💚💚💚💚💚💚💚️

صرف پانچ منٹ کا مدرسہ (قسط 224): قرآن و حدیث کی روشنی میں

=======================

********

ایک فرض کے بارے میں : جماعت سے نماز ادا کرنا

رسول اللّٰہ نے فرمایا :" جو شخص اللّٰہ ہی کے لیے چالیس دن جماعت کے ساتھ نماز پڑھے (اس طور پر کے تکبیر اولیٰ فوت نہ ہو) تو اس کے لیے دو خلاصیاں لکھ دی جاتی ہیں ، ایک خلاصی جہنم سے اور ایک نفاق سے "۔

( ترمذی :241،عن انس بن مالک رضی اللہ عنہ)

********

ایک سُنت کے بارے میں : تین سانس میں پانی پینا

حضرت انس رضی اللہ عنہ (پینے کے وقت) دو یا تین سانس لیتے اور فرماتے کہ رسول اللّٰہ بھی تین مرتبہ سانس لیتے تھے۔

(بخاری :5631)

********

ایک اہم عمل کی فضیلت : بیویوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا

رسول اللّٰہ نے فرمایا :" مومنوں میں سب سے کامل ایمان والا وہ ہے جس کے اخلاق اچھے ہوں اور تم میں بہترین لوگ وہ ہیں جو اپنی بیویوں کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں "۔

(ترمذی :1162، عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ )

********

ایک گناہ کے بارے میں : اجنبی عورت سے ملنا

رسول اللّٰہ نے فرمایا :" تم میں سے کسی کے سر میں لوہے کی کیل ٹھونک دیا جانا اس سے بہتر ہے کہ وہ کسی ایسی (اجنبی ) عورت کو چھوئے جو اس کے لیے حلال نہیں ہے"۔

(طبرانی کبیر :16880،عن معقل بن یسار رضی اللہ عنہ)

********

دنیا کے بارے میں : موت اور مال کی کمی سے گھبرانا

رسول اللّٰہ نے فرمایا :" آدمی دو چیزوں کو نا پسند کرتا ہے رسول اللّٰہ نے فرمایا :" آدمی دو چیزوں کو نا پسند کرتا ہے ،حالانکہ دونوں اس کے لیے بہتر ہیں. ایک تو موت کو (بُرا سمجھتا ہے ) حالانکہ موت مومن کے لیے فتنہ (میں مبتلا ہونے ) سے بہتر ہے۔دوسرے مال کی کمی کو (بُرا سمجھتا ہے)، حالانکہ مال کی کمی حساب میں کمی کا سبب ہے"۔

(مسنداحمد :23113،عن محمود بن لبید رضی اللہ عنہ)

********

آخرت کے بارے میں : نامہ اعمال کے ساتھ بلایا جائیگا

قرآن میں اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے :" وہ دن یاد کرنے کے قابل ہے، جس دن ہم تمام آدمیوں کو ان کے نامہ اعمال کے ساتھ میدان حشر میں بلائیں گے، پھر جن کانامہ اعمال ان کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا، تو وہ (خوش ہو کر ) اپنے نامہ اعمال کو پڑھنے لگیں گے اور ان پر ایک دھاگے کے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا"۔

(سورہ بنی اسرائیل :71)

********

طب نبوی سے علاج:ہر بیماری کا علاج

رسول اللّٰہ نے فرمایا :" اللّٰہ تعالیٰ نے ہر بیماری کے لیے دوا اُتاری ہے ، جب بیماری کو صحیح دو ا پہنچ جاتی ہے ، تو اللّٰہ تعالیٰ کے حکم سے بیماری ٹھیک ہو جاتی ہے "۔

(مسلم :5741،عن جابر رضی اللہ عنہ)

********

قرآن کی نصیحت:

قرآن میں اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے: "اے آدم کی اولاد ! تم ہر مسجد میں حاضری کے وقت اچھا لباس پہن لیا کرو ، کھاؤ پیو اور فضول خرچی مت کیا کرو، بےشک اللّٰہ تعالیٰ فضول خرچی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا "۔

(سورہ اعراف:31))

Post a Comment

0 Comments